Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    ڈبلیو ایچ او نے ڈی آر کانگو میں ایبولا کی مضبوط نگرانی کا مطالبہ کیا۔

    اکتوبر 24, 2026

    ہندوستان اور پولینڈ 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر متفق ہیں۔

    اکتوبر 24, 2026

    Advent نے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید بڑھاتے ہوئے ابوظہبی میں دفتر کھولا

    اکتوبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Kursheed-e-TehreerKursheed-e-Tehreer
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Kursheed-e-TehreerKursheed-e-Tehreer
    گھر » منی 20/20 ایشیا میں دائرہ کی مالی شمولیت کی کاوشیں — سی ای او شیخ عمر نسیم کی نمائندگی میں
    PR Newswire

    منی 20/20 ایشیا میں دائرہ کی مالی شمولیت کی کاوشیں — سی ای او شیخ عمر نسیم کی نمائندگی میں

    اپریل 25, 2025
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    بنکاک، 23 اپریل، 2025 — /PRNewswire/ پاکستان کی ایک جانی پہچانی فِن ٹیک کمپنی “دائره“ نے 22 سے 24 اپریل 2025 کے دوران تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فِن ٹیک ایونٹ “منی 20/20 ایشیا“ میں بھرپور شرکت کی۔

    اس ایونٹ میں دائره کے CEO، جناب شیخ عمر نسیم نے “پاکستان میں مالی خواندگی کو فروغ دینے میں فِن ٹیک کا کردار“ کے موضوع پر ایک اہم اور معلوماتی تقریر کی۔

    اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کو درپیش اہم مالی چیلنجز جیسے کہ کم مالی آگاہی، محدود بینکاری سہولیات، اور نقد رقم پر زیادہ انحصار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح فِن ٹیک ٹیکنالوجی ملک میں لاکھوں افراد کو مالی نظام میں شامل کرنے میں مدد دے رہی ہے۔

    پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 51 فیصد ہے اور 12 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں موبائل والٹ اور مائیکروفنانس پلیٹ فارمز جیسے فِن ٹیک کم آمدنی والے افراد تک رسائی کے لیے نہایت موزوں ہیں۔

    شیخ عمر نسیم کے مطابق، فِن ٹیک کمپنیاں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرکے ذاتی نوعیت کی مالی رہنمائی، آگاہی، اور سیکھنے کے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 35 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے، جو صارفین کے بدلتے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

    دائره نے اکتوبر 2024 میں ایک ایسی موبائل ایپ متعارف کروائی ہے جو آسان اور چھوٹے قرضے فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ صارفین کی عادات کے مطابق AI کے ذریعے مالی مشورے دیتی ہے، تاکہ لوگ اپنی روزمرہ ضروریات کے ساتھ ساتھ مالی سمجھ بوجھ بھی حاصل کر سکیں۔

    دائره کا مشن صرف فنانس تک رسائی فراہم کرنا نہیں، بلکہ لوگوں کو اسے سمجھنے اور فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا بھی ہے۔ کمپنی کے پاس 17 سالہ ٹیکنالوجی تجربہ اور مارکیٹ سے گہرا تعلق ہے۔

    دائره کو 2024 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے نان بینکنگ فائنانس کمپنی (NBFC) کا لائسنس ملا، جس کی بدولت اس کے تمام آپریشنز باقاعدہ اور قواعد کے مطابق انجام پا رہے ہیں۔

    شیخ عمر نسیم نے مزید کہا کہ:” ہماری ترقی اُن اہداف سے وابستہ ہے جو معاشرے پر مثبت اثر ڈالتے ہیں، جیسے کہ خواتین کی مالی شمولیت کو خصوصی فروغ دینا”۔  SECP کے WEEP فریم ورک نے اس سفر میں ہماری رہنمائی کی ہے، تاکہ خواتین کو مالی نظام کا فعال حصہ بنایا جا سکے۔ ہمارا آسان موبائل انٹرفیس اور AI ٹولز خواتین ,کاروباری افراد اور پہلی بار قرض لینے والوں کو ڈیجیٹل فنانس میں شامل ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

    دائره، نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ FinVolution Group (NYSE: FINV) کا ایک الحاق شدہ برانڈ ہے۔

    رابطہ: wangjiayi02@xinye.com

    متعلقہ پوسٹس

    Advent نے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید بڑھاتے ہوئے ابوظہبی میں دفتر کھولا

    اکتوبر 24, 2026

    سنگاپور اور ملیشیا آج تک کی سب سے بڑی AppliedEdu کی آسیان رینکنگ میں سرفہرست ہیں

    اکتوبر 21, 2026

    وسطی ایشیا میں ترقی کی خواہاں چینی کمپنیوں کے ساتھ اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ ازبکستان 2026 کا آغاز

    اکتوبر 19, 2026

    دی کافی بین اینڈ ٹی لیف® کے 63 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا — Make It Yours کے ساتھ

    اکتوبر 16, 2026

    3iQ کو ابوظہبی کے IFC سے اصولی منظوری مل گئی

    اکتوبر 14, 2026

    D Prime نے #DooTrader انٹرنیشنل کپ 26/27 USD 1M تجارتی مقابلے کے لیے ڈیلی ROI PK فیچر کا آغاز کیا

    اکتوبر 9, 2026
    تازہ ترین خبریں
    صحت

    ڈبلیو ایچ او نے ڈی آر کانگو میں ایبولا کی مضبوط نگرانی کا مطالبہ کیا۔

    اکتوبر 24, 2026

    جینیوا، سوئٹزرلینڈ / AfricaWire.IO / – عالمی ادارہ صحت نے جمہوری جمہوریہ کانگو کے دور…

    ہندوستان اور پولینڈ 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر متفق ہیں۔

    اکتوبر 24, 2026

    شنہوا نے تبت میں زلزلے سے 16 افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

    اکتوبر 23, 2026

    شوئیگو کا کہنا ہے کہ روس اور عمان کی تجارت 22 گنا بڑھ کر 1.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    اکتوبر 23, 2026

    بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان افریقہ میں خطرے پر مبنی چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کے لیے SGU وکالت کرتا ہے۔

    اکتوبر 22, 2026

    ابوظہبی کے شیخ خالد نے ایتھنز میں یونان کا سرکاری دورہ شروع کیا۔

    اکتوبر 22, 2026

    چپ کی ترسیل پر کوریا کی برآمدات دگنی ہو کر 61.6 بلین ڈالر ہو گئیں۔

    اکتوبر 22, 2026

    الٹراسونک ویلڈنگ میں پیشرفت کلیدی صنعتوں میں دھات کی مشترکہ کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔

    اکتوبر 22, 2026
    © 2023 Kursheed-e-Tehreer | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.